سکھر سول ہسپتال کے ملازمین میں انتظامیہ کی جانب سے کپڑے اور گفٹ تقسیم

منگل 26 مارچ 2024 21:05

سکھر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 مارچ2024ء) سکھر سول اسپتال کے ملازمین کو عید کی خوشیوں میں شریک کرنے کے لیے انتظامیہ کی جانب سے کپڑے اور گفٹ تقسیم کیے گئے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سکھر سول اسپتال کی انتظامیہ کی جانب سے چھوٹے ملازمین کو بھی عید کی خوشیوں میں شریک کرنے کے لیے ان میں کپڑے و دیگر عیدگفٹس تقسیم کیے گئے عید گفٹس تقسیم کرنے کی تقریب ایم ایس آفس میں ہوئی جس میں سول اسپتال کے ایم ایس ڈاکٹر زاہد حسین نے ملازمین کو گفٹس دیئے اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ غریب ملازمین بھی ہمارا حصہ ہیں اور ان کی خوشیوں میں شریک ہونا ہی اصل خوشی ہے ان کا کہنا تھا کہ کپڑے یا عیدگفٹس ملازمین میں تقسیم کرنا ہمارا ان ملازمین پر کوئی احسان نہیں ہے بلکہ یہ ان کا قرض ہے جو وہ اپنی خدمات انجام دے کر ہم پر کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ ہم نے ہمیشہ ملازمین کے مسائل کو حل کرنے کی کوشش کی ہیاور کرتے رہیں گے

متعلقہ عنوان :

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں