ایڈیشنل کمشنر ون سکھر کی زیر صدارت تمام صوبائی اے ڈی پی ترقیاتی اسکیموں کا جائزہ لینے کے لیے اہم اجلاس

بدھ 27 مارچ 2024 20:48

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 مارچ2024ء) ڈویژنل ڈائریکٹوریٹ آف انفارمیشن سکھرکے جاری کردہ بیان کے مطابق کمشنر آفس کے کانفرنس ہال میں ایڈیشنل کمشنر ون سکھر ڈاکٹر محمد عامر انصاری کی زیر صدارت ڈویژن میں جاری تمام صوبائی اے ڈی پی ترقیاتی اسکیموں کا جائزہ لینے کے لیے ایک اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں ایجوکیشن ورکس، ہیلتھ، ایجوکیشن، انرجی اینڈ پاور، لوکل گورنمنٹ، سٹیوٹا، ایگریکلچر اینڈ کلچر سمیت مختلف محکموں کے اعلیٰ افسران اور اہلکاروں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ایڈیشنل کمشنر ون سکھر ڈاکٹر محمد عامر انصاری نے متعلقہ حکام سے جاری صوبائی اے ڈی پی ترقیاتی سکیموں کی لاگت اور اعدادوشمار کے بارے میں بریفنگ لی اور ہدایات بھی جاری کیں۔ اجلاس میں ایڈیشنل کمشنر ون سکھر نے کہا کہ جو منصوبے تکمیل کے قریب ہیں انہیں جلد مکمل کیا جائے اور تفصیلی رپورٹ آج تحریری طور پر پیش کی جائے، انہوں نے کہا کہ 29 مارچ 2024 بروز جمعہ چیف سیکریٹری سندھ کی زیر صدارت ایک اعلیٰ سطح کا اجلاس طلب کیا گیا ہے جس میں ڈویزن میں جاری تمام صوبائی اے ڈی پی ترقیاتی سکیموں/ منصوبوں کے بارے میں بریفنگ دی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں