خیرپور میں غیر قانونی تعمیرات کے خلاف آپریشن ، متعدد گرا دی گئیں

بدھ 24 اپریل 2024 13:00

سکھر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 اپریل2024ء) خیرپور کی ضلعی انتظامیہ کا عدالتی احکامات پر غیر قانونی قبضہ اور تجاوزات کے خلاف آپریشن ، قبرستان پر بنائی گئی عمارتیں گرا دی گئیں ۔ ضلعی انتظامیہ نے عدالتی احکامات پر غیر قانونی قبضوں کے خلاف آپریشن شروع کر دیا ۔

(جاری ہے)

اسسٹنٹ کمشنر اور مختیار کار کی قیادت میں پولیس کی بھاری نفری بھاروں شاہ قبرستان پہنچی جہاں قبضہ کرکے بنائی گئی عمارتیں مسمار کردی گئیں ، کارروائی کی قیادت اسسٹنٹ کمشنر خیرپور غلام نبی کر رہے تھے ۔

ان کا کہنا ہے کہ شہر بھر میں کسی بھی جگہ غیر قانونی تعمیرات کو گرا دیا جائے گا ،آج شروع ہونے والا آپریشن جاری رہے گا ۔ انہوں نے کہا کہ بھاروں شاہ قبرستان میں قائم 4 غیر قانونی عمارتوں کو گرایا گیا ہے ،عدالتی احکامات پر مکمل طور پر عمل درآمد کیا جائے گا ۔

متعلقہ عنوان :

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں