سکھر، زمین کے عالمی د ن پر آگاہی سیمینار کا انعقاد

بدھ 24 اپریل 2024 19:19

سکھر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 اپریل2024ء) گورنمنٹ مہران سکول تانگہ سٹینڈ سکھر میں زمین کے عالمی دن پر آگاہی سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔ سیمینار کا انعقاد سندھ انوائرمنٹ پروٹیکشن ایجنسی (سیپا )کے ریجنل انچارج اجمل احمد میمن ، ڈپٹی ڈائریکٹر اسلم پرویز شیخ کی سربراہی میں کیا گیا جس میں ہیڈ ماسٹر مہران سکول سکھر عبدالشکور ڈیرو اور سیپا کے عہدیداران، طلبہ اور دیگر متعلقہ سٹاف نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

سیپا کے ریجنل انچارج نے کہا کہ پلاسٹک آلودگی کی سب سے بڑی وجہ ہے جس سے ماحول کو نقصان پہنچ رہا ہے، اس سال یہ دن 'سیارہ بمقابلہ پلاسٹک' کے عنوان سے منایا جا رہا ہے جس میں بین الاقوامی تنظیم پلاسٹک کی بڑھتی ہوئی آلودگی کو روکنے کے لیے عوام میں آگاہی اور پلاسٹک کی عادات کو بدلنے پر زور دے رہی ہے۔ اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر اسلم پرویز شیخ نے کہا کہ ماحول کو بہتر بنانے کے لیے زیادہ سے زیادہ پودے لگائے جائیں اور پلاسٹک کی بجائے کاغذ کے لفافے، کپڑے کے تھیلے اور کھجور کے پتوں سے بنی ٹوکریاں روزمرہ کے کاموں میں استعمال کی جائیں۔

سیمینار میں سکول کے بچوں نے ٹیبلوز بنائے اور پلاسٹک کے خطرات پر روشنی ڈالی۔ اس موقع پر سیپا کی جانب سے بچوں میں کپڑوں کے تھیلے بھی تقسیم کیے گئے۔

متعلقہ عنوان :

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں