|سکھر پولیس کا گرینڈآپریشن، مختلف کاروائیوں میں 5ملزمان گرفتار

بدھ 24 اپریل 2024 20:00

Aسکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 اپریل2024ء) سکھر پولیس کا سماجی برائیوں کے خلاف گرینڈآپریشن جاری ، مختلف کاروائیوں میں 5ملزمان گرفتار ، مضر صحت اشیائ و منشیات برآمد ، مقدمات درج ، ترجمان سکھر پولیس محمد بخش بلوچ کے جاری کردہ بیان کے مطابق یس ایس پی سکھر عابد علی بلوچ کی ہدایت پر سکھر کو منشیات سے پاک کرنے کے عزم (مشن ) پر سکھر پولیس کا سماجی برائیوں میں ملوث ملزمان کے خلاف کریک ڈائون کا سلسلہ جاری ہے ، گذشتہ روز ایس ایچ او تھانہ اے سیکشن کا حدود میں دوران ناکہ بندی کر کے 3 منشیات فروش ملزمان جن میں آصف بندھانی ،الیاس بندھانی اور ساجد شامل ہیں انہیں گرفتار کر کے ملزمان کے قبضے سے 1000گرام چرس اور 5 بوتلیں شراب برآمد کی ، جبکہ ایس ایچ او تھانہ بی سیکشن نے حدود میں دوران ناکہ بندی 2 منشیات فروش ملزمان حسین اور سجاد کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے 600گرام پھنگ اور 3 بوتلیں شراب برآمد کر کے ملزمان کے خلاف مقدمات درج کئے ہیں ، دوسری جانب ایس ایس پی سکھر عابد علی بلوچ نے پولیس ٹیم کو شاباشی کا پیغام اورکاروائیاں مزید تیز کرنے کے احکامات جاری کئے ہیں۔

#

متعلقہ عنوان :

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں