سکھر کی انسداد دہشت گردی کی عدالت نے ڈاکٹر خالد محمود سومرو قتل کیس کی سماعت 3 مئی تک ملتوی کردی

جمعرات 25 اپریل 2024 17:25

سکھر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 اپریل2024ء) انسداد دہشت گردی کی عدالت سکھر میں جے یو آئی رہنما ڈاکٹر خالد محمود سومرو قتل کیس کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے مزید گواہ پیش کرنے کے لئے نوٹسز جاری کرتے ہوئے سماعت 3 مئی تک ملتوی کر دی ۔ جمعرات کو انسداد دہشت گردی کی عدالت نمبر ایک سکھر میں جے یو آئی رہنما ڈاکٹر خالد محمود سومرو قتل کیس کی سماعت ہوئی ۔

(جاری ہے)

معزز عدالت نے ملزم فریق کی درخواست پر مزید گواہوں کو پیش کرنے کے لیے نوٹسز جاری کر دیئے ۔کیس کی سماعت اے ٹی سی کورٹ ون کے جج عبدالرحمن قاضی نے کی ۔ مدعی ناصر محمود سومرو، وکیل اطہر عباس سولنگی ، مطہر عباس سولنگی، مولانا محمد صالح انادر، حافظ عبدالحمید مہر اور پراسیکیوٹر عبدالحلیم قریشی عدالت میں پیش ہوئے۔ عدالت میں ملزم فریق کی جانب سے دفاع کے مزید گواہوں کو پیش کرنے کی درخواست پیش کی گئی جو عدالت نے منظور کر لی اور مزید گواہوں كو نوٹسز جاری کر دیے گئے۔ عدالت نے کیس کی آئندہ سماعت 3 مئی تک ملتوی کر دی۔

متعلقہ عنوان :

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں