ڈاکٹرآصف احمد شیخ کی زیر صدارت سکھر آئی بی اے یونیورسٹی کی اکیڈمک کونسل کا 13 واں اجلاس

ہفتہ 11 مئی 2024 18:50

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 مئی2024ء) سکھر آئی بی اے یونیورسٹی کی اکیڈمک کونسل کا 13 واں اجلاس کو یونیورسٹی کے مین کیمپس میں ایڈمنسٹریشن بلاک کے میٹنگ روم میں منعقد ہوا۔ اجلاس کی صدارت وائس چانسلر, سکھر آئی بی اے یونیورسٹی، پروفیسر ڈاکٹر آصف احمد شیخ نے کی۔اکیڈمک کونسل کے اجلاس میں پرو وائس چانسلر, ڈینز، ہیڈ آف دی ڈپارٹمینٹس اور کل اکیڈمک کونسل کے ممبران نے شرکت کی۔

کونسل نے اکیڈمکس میٹرز کو متفقہ طور پر منظور شدہ قراردادوں کے ساتھ حل کیا۔

(جاری ہے)

سکھر آئی بی اے یونیورسٹی کے وائس چانسلر، پروفیسر ڈاکٹر آصف احمد شیخ نے 13 ویں اکیڈمک کونسل کے اجلاس کی صدارت کی، جس میں اہم تعلیمی معاملات اور ادارے کے تعلیمی معیار کو مزید بہتر بنانے کے لیے حکمت عملی کے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔اکیڈمک کونسل نے ایجنڈا کے مختلف آئٹمز پر تبادلہ خیال کیا, جن میں نصاب، تحقیقی منصوبوں، داخلہ پالیسی کا جائزہ شامل تھا۔ جامعہ میں نصاب کو صنعت کی ضروریات اور ہائر ایجوکیشن کمیشن کے معیارات کے مطابق موجودہ پروگراموں پر نظر ثانی کیا گیا۔میٹنگ میں پروفیسر ڈاکٹر آصف احمد شیخ نے معیاری تعلیم اور تحقیق پر مبنی اقدامات کی اہمیت پر زور دیاگیا۔

متعلقہ عنوان :

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں