نصراللہ گڈانی کا قتل میڈیا کی آواز دبانے کی کوشش ہے ، صدر ہیومن رائٹس

جمعہ 24 مئی 2024 17:38

سکھر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 مئی2024ء) ہیومن رائٹس یونیٹی فاونڈیش آف پاکستان سکھر کے صدر وکی میمن نے کہا ہے کہ صحافی کے بہیمانہ قتل دہشتگردی ہے جس کی پرزور مذمت کرتے ہیں۔ شہید نصراللہ گڈانی کا خون رائیگاں نہیں جانا چاہیے۔ ہم سب کی ہر طرح کوشش ہونی چاہئے کہ شہید کے خون کے ساتھ انصاف ہو۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ نصراللہ گڈانی کے قاتلون کو فوری گرفتار کر کہ نشان عبرت بنایا جائے، ہم دکھ کی اس گھڑی میں نصراللہ گڈانی کے لواحقین کے ساتھ ہیں، وہ سندھ کا بہادر بیٹا اور نڈر صحافی تھا، اس واقعے کو سنجیدگی سے دیکھنا اور انصاف کے تقاضوں کو پورا کرنا ہم سب کا فرض ہے۔ اللہ تعالی شہید کے درجات بلند فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے آمین ۔

متعلقہ عنوان :

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں