سندھ فوڈ اتھارٹی کی کارروائی، دکانوں اور بیکریز پر چھاپے، غیرمعیاری اشیاء کی تیاری اور فروخت پر ہزاروں روپے کے جرمانے عائد

پیر 13 مئی 2024 18:35

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 مئی2024ء) سکھر سندھ فوڈ اتھارٹی کے مختلف ریسٹورنٹس، ہوٹلز، کھانے پینے کی اشیائ کی دکانوں اور بیکریز پر چھاپے، غیرمعیاری اشیاء کی تیاری اور فروخت پر ہزاروں روپے کے جرمانے عائد، غیر معیاری اشیاء ضائع کردیں، آئندہ غیر معیاری اشیاء کی فروخت پر جرمانے کے علاوہ کاروائی ہوگی، ڈپٹی ڈائریکٹر ریاض احمد مہر کا انتباہ تفصیلات کے مطابق سندھ فوڈ اتھارٹی کی ٹیم نے سکھر میں ڈائریکٹر جنرل آغا فخر حسین کی ہدایات پرڈپٹی ڈائریکٹر ریاض احمد مہر کی سربراہی میں کھانے پینے کی غیر معیاری اشیاء کی فروخت اور تیاری کے خلاف بھرپور کاروائی کا آغاز کردیا ہے اس سلسلے میں ٹیم نے ڈپٹی ڈائریکٹر ریاض احمد مہر کی قیادت میں سکھر کے تیس سے زائد ریسٹورنٹس، ہوٹلز، کھانے پینے کی اشیاء کی دکانوں ، سوئیٹس ہاؤس اور بیکریز پر اچانک چھاپے مارے اور وہاں پر موجود غیر معیاری اور حفظان صحت کے اصولوں کے منافی تیارکردہ اشیائ فوری ضایع کردیں ڈپٹی ڈائریکٹر ریاض احمد مہر نے اس موقع پر ریسٹورنٹس، ہوٹلز اور کھانے پینے کی اشیاء کے کچنز کا بھی دورہ کیا اور وہاں پر صحت صفائی کی ناقص صورتحال پر سخت ناگواری اور برہمی کا اظہار بھی کیا ایس ایف اے کی ٹیم نے اس موقع پر ریسٹورنٹس ، ہوٹلز ، دکانوں اور بیکریز پر ہزاروں روپے کے جرمانے عائد کیے اس موقع پر ایس ایف اے سکھر کے ڈپٹی ڈائریکٹر ریاض احمد مہر نے دکانوں، ریسٹورنٹس اور ہوٹل مالکان کو انتباہ دیا کہ وہ عوام کو کھانے پینے کی اشیاء کی فروخت اور تیاری میں حفظان صحت کے اصولوں پر عمل کریں اور آئندہ حفظان صحت کے اصولوں پر عمل نہ کرنے کی صورت میں ان کے خلاف سخت کاروائی کی جائے گی اور صرف جرمانہ ہی نہیں بلکہ ان کی دکانوں ، ہوٹلز اور ریسٹورنٹس کو بھی سیل کردیا جائے گا اور کوئی رعایت نہ برتی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں