:کندھرا کے نواحی گاؤں کے مکین گھانگرو برادری کاسکھر پریس کلب کے سامنے بااثر افراد کی مبینہ زیادتیوں کے خلاف احتجاج

پیر 13 مئی 2024 18:45

۵سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 مئی2024ء) کندھرا کے نواحی گاؤں کے مکین گھانگرو برادری سے تعلق رکھنے والے محمد حنیف گھانگرو نے اپنے عزیز سدھیر گھانگھرو کے ہمراہ سکھر پریس کلب کے سامنے برادری کے بااثر افراد کی مبینہ زیادتیوں کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے بتایا کہ جوابدار نصر اللہ،دین محمد ،ثناء اللہ نے الطف منگریو،شہزادو کے کہنے پر ہم پر مظالم کے پہاڑ توڑ رکھے ہیں گذشتہ جوابداروں نے ہمارے گھر پر حملہ کردیا اور مسمات زاہدہ کو تشدد کا نشانہ بنایا اور گھر پر قبضہ کرلیا ہے شکایات پر ہمیں قتل کی دھمکیاں دی جارہی ہے جوابداروں نے ہمارے خلاف جھوٹا مقدمہ درج کرایاہے ہم بے یار و مددگار انصاف کیلئے در در کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور ہیں واقعہ کے خلاف متعلقہ تھانے پر رپورٹ درج کرائی مگر پولیس خاموش تماشائی کا کردار ادا کررہی ہے مظاہرین نے بالا حکام سے نوٹس لیکر واقعہ میں ملوث جوابداروں کے خلاف کاروائی عمل میں لاکر مکان سے قبضہ ختم کراکے درج جھوٹا مقدمہ خارج کرکے ہمیں انصاف و تحفظ فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں