پنو عاقل کے مغوی بچے حسین آرائیں کو جلداز جلد بازیاب کرایا جائے ،نعیم خان

ہفتہ 18 مئی 2024 23:17

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 مئی2024ء) ایم کیو ایم پاکستان ڈسٹرکٹ سکھر کے انچارج نعیم خان و دیگر ممبران نے کہا ہے کہ پنو عاقل کے مغوی بچے حسین آرائیں کو جلداز جلد بازیاب کرایا جائے سندھ حکومت نے صرف سکھر کو ہی نہیں بلکہ پورے صوبے کو ڈاکؤں کے حوالے کر دیا ہے ڈاکوؤں کو کسی قسم کا خوف نہیں کوئی دن ایسا نہیں جو کوئی واردات نہ ہوتی ہو انتہائی افسوس کیسارھ کہنا پڑتا ہے کہ بدامنی دن با دن بڑھتی جارہی ہے لوگ گھروں میں بھی محفوظ نہیں ہے گھروں میں ڈاکوؤں کا گھسنا بہت زیادہ تشویش کی بات ہے پنو عاقل میں آرائیں برادری کے تاجر کے گھر لوٹ مار کر کے بچے حسین آرائیں کو اغواہ کر کے لے جانے پر انتہاء تشویش ہے اٹھارویں ترمیم کے بعد تمام تر زمیداری صوبوں پر عائد ہوتی ان خیالات کا اظہار انہوں نے اجلاس کے دوران کیا،انہوں نے مزید کہا کہ وزیر اعلی سندھ اور وزیر داخلہ سندھ صرف بیان بازی تک محدود ہیں اور صرف پروٹوکول کے مزے لے رہے ہیں ہم آرمی چیف سے چیف جسٹس آف پاکستان وفاقی وزیر داخلہ سے اپیل کرتے ہیں سندھ میں امن وامان کے حوالے سے نوٹس لیں ڈسٹرکٹ کمیٹی کے اجلاس میں ڈسٹرکٹ انچارج نعیم خان ڈسٹرکٹ ممبر سابقہ ایم پی اے دیوان چند چاؤلہ سراج خان ایڈوکیٹ انور ملک ساجد غوری نے شرکت کی تمام ممبران نے آئندہ سخت اقدامات کرنے کی ہدایت کی حکومت جلد از جلد بچے کی بازیابی کو یقینی بنائے آئندہ پر امن احتجاج کے لئے روڈوں پر آئیں گے۔

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں