روڈ حادثات سے بچاؤ اور روڈ سیفٹی کے حوالے سے آگاہی فراہم کررہے ہیں ،ڈی ایس پی موٹروے

ہفتہ 18 مئی 2024 23:17

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 مئی2024ء) موٹر وے پولیس پاکستان کے مختلف شہروں اور گاؤں میں عام لوگوں میں روڈ حادثات سے بچاؤ اور روڈ سیفٹی کے حوالے سے آگاہی فراہم کررہا ہے، ڈی ایس پی موٹر وے زرغام بلوچ۔تفصیلات کے مطابق آئی جی موٹر ویسلمان چوھدری۔ ایڈیشنل آئی جی ساؤتھ ریجن منیراحمد شیخ اور ڈی آئی جی موٹر وے سندھ محمد سلیم کی خصوصی ہدایت پر پورے ساؤتھ ریجن میں موٹر وے پولیس روڈ حادثات سے بچاؤ کے بارے میں آگاہی فراہم کررہی ہے،اسی سلسلے میں ایس پی موٹر وے سکھررانا محمداسماعیل کی زیرنگرانی قومی شاہراہ ڈہرکی بائی پاس پرمقامی ہوٹل میں روڈ سیفٹی سمینار کا انعقاد کیا گیا، جس میں نجی کمپنی کے ملازمین اور عام عوام نے شرکت کی۔

موٹر وے پولیس کی جانب سے موبائل ایجوکیشن کے افسران نے شرکاء کو بتایا گیا کہ پاکستان میں روڈ حادثات پر قابو پانے کے لئے محتاط ڈرائیونگ اور ٹریفک قوانین کے بارے میں عمل پیرا ہوکر جان لیوا روڈ حادثات سے محفوظ رہا جاسکتا ہے۔

(جاری ہے)

شرکاء کو روڈ حادثات سے متعلق آگاہی دیتے ہوئے بتایا گیا کہ پاکستان میں روڈ حادثات کی بنیادی وجہ ٹریفک قوانین پر عمل نہ کرنا اور لاپرواہی سے ڈرائیونگ کرنا ہی,خصوصاً کم عمر بچوں کا روڈ پر موٹر سائیکل اور دیگر گاڑیاں چلانا۔

اس موقع پر ڈی ایس پی موٹر وے بیٹ 25 ڈہرکی زرغام بلوچ نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دنیا میں ہر تین منٹ کے بعد ایک بچہ روڈ حادثے کی نظر ہوجاتا ہے، جو کہ ایک خطرناک صورتحال ہے، جبکہ پاکستانکی مختلف شاہراوں پر ڈرائیوروں کی لاپرواھی کی وجہ سیروڈ حادثات میں ہر سال قیمتی جانیں ضائع ہوجاتی ہیں، موٹر وے پولیس پاکستان کے ہر چھوٹے بڑے شہروں اور گاؤں میں روڈ حادثات سے بچاو اور روڈ سیفٹی سے متعلق آگاھی کے لئیے بلاتفریق رنگ و نسل اپنی خدمات سرانجام دے رہی ہے۔

موٹر وے پولیس وہ واحد ادارہ ہے جو پاکستان میں روڈ حادثات پر قابو پانے کے لئے مختلف پروگرام منعقد کر رہا ہے، تاکہ روڈ حادثات سے قیمتی جانوں کو بچایا جاسکے۔ شرکاء نے روڈ حادثات سے بچاؤ سے متعلق آگاہی پروگرام کو سراہاتے ہوئے موٹر وے پولیس کا شکریہ ادا کیا اور اس امید کا اظہار کیا کہ آئندہ بھی موٹر وے پولیس اس طرح کے مفید پروگرام منعقد کراتی رہے گی۔

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں