Cخصوصی افراد کی تعلیم و تربیت و بحالی کے ادارے سندھ کی آل نان گزیٹیڈ ڈی ای پی ڈی ایمپلائز ایسوسی ایشن سکھر ریجن نے متفقہ طور پر 24 رکنی آرگنائزنگ کمیٹی کا اعلان

اتوار 19 مئی 2024 18:50

_سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 مئی2024ء) خصوصی افراد کی تعلیم و تربیت و بحالی کے ادارے سندھ کی آل نان گزیٹیڈ ڈی ای پی ڈی ایمپلائز ایسوسی ایشن سکھر ریجن نے متفقہ طور پر 24 رکنی آرگنائزنگ کمیٹی کا اعلان کردیا۔کمیٹی نان گزیٹیڈ ملازمین کے پروموشن اور ٹائم اسکیل کے لئیمنظم تنظیم سازی اور ملازمیں کے جائز حقوق کے لئے مرحلہ وار جدوجہد شروع کرے گی۔

نوٹیفکیشن جاری آل نان گزیٹیڈ ڈی ای پی ڈی ایمپلائز ایسوسی ایشن سکھر ریجن کے نوٹیفکیشن کے مطابق ڈپارٹمنٹ آف امپاورمنٹ پرسنز وتھ ڈس ایبلٹی سکھر ریجن کے زیر اہتمام 8 تعلیمی وبحالی سینٹرز اور ریجنل ڈائریکٹوریٹ سمیت 9 اداروں میں خدمات دینے والے گریڈ 1 سے گریڈ 16 کے نان گزیٹیڈ ملازمین جس میں ہر سینٹر سے ٹیچنگ ،ایڈمنسٹریشن اور لوئر اسٹاف پر مبنی تین تین اراکین شامل ہیں جن میں سکھر کیریجنل ڈائریکٹوریٹ سے نوید احمد راجپوت،مختیار علی، ماجد علی بھٹو ، سکھر کے VIC سینٹر سے رئیس احمد ابڑو،محمد سلیم کوسو،عبدالسمیع سولنگی،ID سینٹر سے جہانزیب علی ،ریاض علی گوپانگ،غلام یامین شیخ PD سینٹر سے محمد ابراھیم شر،داد محمد اوشاق بھٹو،محمد ندیم شیخ RCPHC سکھر سے سید وزیرعلی شاھ،مسز ثمینہ ،نظیر علی چنو SE&RC گھوٹکی سے خالد حسین پتافی،سردار خان گڈانی،امداد علی سومرو SE&RC خیرپور سے پیر جھانیان بخش، حاکم علی سومرو،عبدالصمد سومروHIC سکھر سے غلام رسول مھر و دیگر شامل ہیں۔

(جاری ہے)

آل نان گزیٹیڈ ڈی ای پی ڈی ایمپلائز ایسوسی ایشن سکھر ریجن کے رہنماؤں نے اپنے بیان میں کہا کہ معذور افراد کی بحالی کے ادارے میں کام کرنے والے چھوٹے ملازمیں پچھلے 35 سال سے پروموشن اور ٹائم اسکیل سے محروم ہیں جبکہ سندھ کے بیشتر اداروں کے ملازمیں باقاعدگی کیساتھ پروموشن اور انہیں ٹائم اسکیل فراہم کیا گیا ہمارے ڈپارٹمنٹ کے ملازمیں اپنی ڈیوٹی کا فرض نبھانے میں کردار ادا کیا لیکن ادارے کے افسران کے کان پر جوں تک نہیں رینگی جس سے ہمارے درجنوں ملازمین اپنے حق کی حاصلات کے بغیر رٹائرڈ ہوئے یا وفات پا گئے الٹا ڈپارٹمنٹ کے چند افسران حق دینے کے بجائے چھوٹے ملازمیں کو ہراساں کرنے میں مصروف عمل ہیں اور یہ سلسلہ اب تک جاری ہے جب بھی اپنے جائز حق کی بات کرو تو یہ چھوٹیملازم دشمن افسران انہیں جعلی بھرتیوں،جعلی ڈگریوں اور رولز نہ ہونے رولز میں خرابیوں اور مختلف بہانوں سے ان کے کاموں میں رکاوٹ کا سبب بن رہے ہیں ہیں جبکہ اس سلسلے نیب، اینٹی کرپشن، ڈپارٹمنٹل انکوائریاں تک کر کے دیکھ لیں کچھ بھی ثابت نہ ہو سکا لیکن اب یہ سلسلہ بند ہو نا چاہئے پچھلے کم سے کم بارہ سالوں سے ڈپارٹمنٹ میں کوئی بھرتیاں نہیں ہوئی ہیں صرف چند سو افراد کو پی پی پی کے ادوار میں ملنے والی ملازمتیں بھی کچھ افسران کو ہضم نہیں ہو رہی ہم پی پی پی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری صاحب اور وزیر اعلٰی سندھ سید مراد علی شاھ صاحب سے اپیل کرتے ہیں جن کے پاس اس ڈپارٹمنٹ کا قلمدان بھی ہے ہمارے جائز حق پروموشن اور ٹائم اسکیل کی رکاوٹوں کا فوری نوٹس لیں اور وزیر اعلٰی سندھ چھوٹے ملازمین کے پروموشن اور ٹائم اسکیل پر فوری افسران کا اجلاس بلاکر ہم چھوٹے ملازمین میں پھیلی بے چینی ختم کریں۔

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں