راجپوت بندھانی ویلفیئر ایسوسی ایشن کا شہر میں امن و امان کی بگڑتی ہوئی صورتحال اور چوری و ڈکیتی کی بڑھتی ہوئی وارداتوں پرتشویش کا اظہار

اتوار 19 مئی 2024 19:20

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 مئی2024ء) راجپوت بندھانی ویلفیئر ایسوسی ایشن سکھر کے صدر حاجی محمد شریف بندھانی نے شہر میں امن و امان کی بگڑتی ہوئی صورتحال اور آئے روز چوری و ڈکیتی کی بڑھتی ہوئی وارداتوں پرتشویش کا اظہار کرتے ہوئے سکھر انتظامیہ بلخصوص سکھر پولیس کی حالیہ کارکردگی کو سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت سندھ سندھ میں امن و و امان قائم کرنے میں ناکام دیکھائی دیتی ہے تو رہی سہی کسر پولیس کی ناقص کارکردگی نے پوری کردی ہے شہر سکھر جرائم پیشہ افراد کی آمجگاہ بن چکا ہے ہر روز چوری، ڈکیتی، لوٹ مار سمیت دیگر واقعات رونما ہورہے ہیں گذشتہ کئی ماہ سے شہر سکھر کچے کے علاقے کا منظر پیش کررہا ہے شہری خوف میں مبتلا زندگی بسر کرنے پر مجبور لیکن عوامی شکایات پر کوئی دھیان دینے کو تیار نہیں ہے گذشتہ روز بھی تھانہ اے سیکشن کی حدود ٹیکسی اسٹینڈ شکارپور روڈ پر واقع راجپوت بندھانیویلفیئرکے نائب صدر اسلام الدین بندھانی کی ایل پی جی کی دکان کے ملازم سے دو نامعلوم مسلح افراد اسلحے کے زور پر دکاندار کی جمع پونچی 25 لاکھ روپے سے زائد نقد رقم چھین کر باآسانی فرار ہوگئے واقعہ کی اطلاع اور رپورٹ درج کرانے کے باوجود ابتک پولیس مسروقہ رقم واپس کرانے میں ناکام ہے جو شہریوں و دکانداروں کیساتھ ظلم و زیادتی ہے جو کسی صورت برداشت نہیں کرینگے انہوں نے چیف جسٹس آف پاکستان سمیت دیگر بالا حکام سے نوٹس لیکر شہر میں امن و امان کے قیام کیلئے اپنا کردار ادا کرکے شہریوں کو جرائم پیشہ افراد کے چنگل سے نجات دلائی جائے۔

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں