نارا کینال میں ڈوب کر جاںبحق ہونے والے نوجوان کی نعش تین دن بعد برآمد کر لی گئی

منگل 21 مئی 2024 23:11

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 مئی2024ء) نارا کینال میں ڈوب کر جاںبحق ہونے والے نوجوان کی نعش تین دن بعد برآمد کر لی گئی ، تفصیلات کے مطابق تین روز قبل نارا کینال میں نہاتے ہوئے ڈوب جانے والے روہڑی کے علاقے ٹنڈوبوراہوکے رہائشی نوجوان ارسلان چھجن کی دوروز بعد لاش برآمد کی گئی ورثا کی جانب سے 1122کو اطلاع دی جنھوں نے مسلسل دوز کی کوششوں ریسکیو آپریشن کے بعد لاش نارا کینال سے برآمد کرکے ورثا ئ کے حوالے کردی لاش گھر پہنچنے پر گھر میں کہرام مچ گیا واضح رہے ان دنوں گرمی کی شدت میں اضافے اور کئی کئی گھنٹے کی لوڈشیڈنگ کے باعث گرمی سے تنگ نوجوانوں اور کم عمر بچے اکثر نہروں اور سکھر بیراج سے نکلنے والی کینالوں میں نہاتے دیکھائی دے رہے ہیں اور ارسلان چھجن بھی دوستوں کے ساتھ ناراکینال میں نہاتے ہوئے ڈوب گیاتھا ۔

متعلقہ عنوان :

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں