سکھر الیکٹرک پاور سپلائی کمپنی نے موسم گرما میں اپنا رنگ دکھانا شروع کردیا ہے،حاجی شریف بندھانی

ہفتہ 25 مئی 2024 23:02

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 مئی2024ء) سکھر کی سماجی تنظیم راجپوت بندھانی ویلفیئر ایسوسی ایشن سکھر کے صدر حاجی شریف بندھانی نے موسم گرما میں سیپکو انتظامیہ کی جانب سے بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ سکھر الیکٹرک پاور سپلائی کمپنی نے موسم گرما میں اپنا رنگ دیکھانا شروع کردیا ہے شدیدگرمی میں بھی سیپکو انتطامیہ کی جانب سے شہری علاقوں میں 8 سے 16گھنٹے اور دیہی علاقوں میں 12سے 15 گھنٹے سے زائد کی لوڈ شیڈنگ نے شہریوں کا جینا دوبھر کردیا۔

شہر سکھر کے ہزاروں آبادی والے علاقے نیو گوٹھ میں 20گھنٹوں سے زائد کی لوڈ شیڈنگ سمجھ سے بالا تر ہوگئی ہے لوڈ شیڈنگ کے باعث لوگ شدید گرمی میں زندگی بسر کررہے ہیں شکایات کے باوجود کوئی پرسان حال نہیں ہیں اگر یہی صورتحال رہی تو کئی بیمارو زیر علاج زندگیاں ضائع ہونے کا خدشہ ہے اور اگر لوڈ شیڈنگ کی وجہ نیو گوٹھ میں کوئی موت واقع ہوئی تو سیپکو چیف سمیت دیگر افسران پر اسکا مقدمہ درج کرایا جائیگا اور سیپکو متعلقہ دفاتر کا گھیراؤ کیا جائیگا۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے منعقدہ اجلاس کے دوران کیا اجلاس میں سنئیر نائب صدر محمد اشرف، نائب صدر اسلام الدین ،جنرل سیکریٹری تاج محمد بندھانی ،ڈپٹی جنرل سیکریٹری انور شاہ ،جوائنٹ سیکریٹری محمد یونس ، خازن محمد ناصر بندھانی و دیگر موجود تھے حاجی محمد شریف بندھانی کا مزید کہنا تھا کہ شدید لوڈ شیڈنگ سے نیو گوٹھ کی جہاں گھریلوں سرگرمیاں متاثر ہیں وہی کاروبار تباہ ہوکر رہ گیا ہے انہوں نے کہا کہ دن کا تھکا ہوا شخص جب رات میں گھر میں داخل ہوتا ہے تو اس وقت بھی بجلی غائب ہوتی ہے رات میں میں بھی کئی کئی گھنٹے بجلی کا غائب ہونا معمول بن چکا ہے سیپکو سکھر انتظامیہ نے صارفین کی زندگی عذاب بنا رکھی رات بھر بجلی غائب رکھنا معمول بن گیا ہے نیندیں متاثر ہونے سے لوگ ذہنی امراض کا شکار ہونے لگے ہیں معذور، بزرگ، خواتین و بچے اذیت ناک صورتحال سے دوچار ہے اگر سیپکو انتظامیہ نے قبلہ درست نہ کیا تو دما دم مست قلندر ہوگا .

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں