سکھر میں کچے کے ڈاکوئوں کو اسلحہ سپلائی کرنیوالے 4 ملزمان گرفتار

ہفتہ 9 اگست 2025 14:11

سکھر میں کچے کے ڈاکوئوں کو اسلحہ سپلائی کرنیوالے 4 ملزمان گرفتار
سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 اگست2025ء) سی ٹی ڈی سندھ نے حساس ادارے کیساتھ مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے سکھر میں کچے کے علاقے کے ڈاکوئوں کو غیر قانونی اسلحہ فراہم کرنے میں ملوث 4 افراد کو گرفتارکرلیا۔

(جاری ہے)

ڈی آئی جی سی ٹی ڈی کے مطابق ملزمان نہ صرف ڈاکوئوں کو ہتھیارفراہم کرتے تھے بلکہ ممنوعہ اورغیر قانونی اسلحے کے ڈیلرزکو بھی سپلائی دیتے تھے، گرفتارملزمان کی نشاندہی پرایک گاڑی اوربڑی مقدارمیں غیر قانونی اسلحہ بھی برآمد کرلیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں