روہڑی،شہید بے نظیر بھٹو کی نویں برسی میں شرکت کیلئے سینکڑوں گاڑیوں پر مشتمل قافلے گڑھی خدا بخش بھٹو روانہ

منگل 27 دسمبر 2016 19:40

روہڑی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 دسمبر2016ء) شہید بے نظیر بھٹو کی نویں برسی میں شرکت کیلئے سینکڑوں گاڑیوں پر مشتمل قافلے گڑھی خدا بخش بھٹو روانہ مطالبات نہ مانے گئے تو قائدین کے حکم پر بھرپور احتجاجی تحریک چلائیں گے قائدین کا عزم ،پیپلز پارٹی کی شہید چیئر پرسن شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کی نویں برسی کے موقع پر صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ سید ناصر حسین شاہ ،ضلع کونسل سکھر کے چیئرمین محمد اسلم شیخ ،ضلع کونسل کے رکن سید کمیل حیدر شاہ کی قیادت میں علی واہن سے سینکڑو ں ویگنوں کاروں پر مشتمل قافلہ گڑھی خدا بخش بھٹو روانہ ہوا اس موقع پر صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ سید ناصر حسین شاہ نے کہا کہ لاکھوں جیالے اپنی شہید قائد محترمہ بے نظیر بھٹو کو خراج عقید ت پیش کرنے کے لیے گڑھی خدابخش بھٹو جار رہے ہیں دوسری جانب پیپلز پارٹی تعلقہ روہڑی کے سابق صدر اور ضلع کونسل کے رکن نبی بخش جسکانی ،یوسی کوٹری کے چیئرمین سردار طارق علی خان پہنوار کی جانب سے قومی شاہراہ اولڈ ٹول پلازہ کے مقام پر استقبالیہ کیمپ لگا یا تھا اس موقع پر سردار طارق علی خان پہنوار نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے خلاف سازشیں نئی بات نہیں شہید ذوالفقار علی بھٹو کے وقت سے سازشوں کا مقابلہ کر رہے ہیں اب بھی ڈٹ کر مقابلہ کرینگے پیپلز پارٹی کے پیش کردہ چار مطالبات کے سلسلے میں قائدین نے جو بھی اعلان کیا کارکنان تیار ہیں۔

متعلقہ عنوان :

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں