عوام اہلسنت دہشت گردی کے واقعات سے گھبرانے والے نہیں،حافظ محبوب علی سہتو

پوری قوم پاک افواج کے ساتھ کھڑی ہے مزارات اولیاء سے عقیدت و محبت کا رشتہ قیامت تک جاری رہے گا، اجلاس سے خطاب

بدھ 22 فروری 2017 22:43

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 فروری2017ء) سنی تحریک کے مرکزی رہنما حافظ محبوب علی سہتو نے کہا ہے کہ عوام اہلسنت دہشت گردی کے واقعات سے گھبرانے والے نہیں ہیں دہشت گردی کے خلاف پوری قوم پاک افواج کے ساتھ کھڑی ہے مزارات اولیاء سے عقیدت و محبت کا رشتہ قیامت تک جاری رہے گا دہشت گردوں کے عزائم کو خاک میں ملانے کے لئے گھر گھر مہم چلائی جائے اورتمام ذمہ دار ان اپنے اپنے علاقوں میں مشکوک افراد پر کڑی نظر رکھیں اور علاقائی سطح پر کمیٹیاں تشکیل دی جائیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے سہیون شریف میں درگاہ حضرت لعل شہباز قلندر ؒ پر حاضری کے بعدضلعی عہدیداران کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔

اجلاس میں صوبہ سندھ کے صدر محمد اسلم قادری ، نور الدین قادری ، مولانا خلیل احمد قاسمی ، دیگر عہدیداران نے شرکت کی ۔

(جاری ہے)

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے حافظ محبوب علی سہتو نے مزید کہا ہے کہ سندھ صوفیاء کرام ، بزرگان دین کی سرزمین ہے جنہوں نے ہمیشہ اپنی تعلیمات میں پیار و محبت کو درس دیا ہے دہشت گرد مزارات اولیاء کو نشانہ بنا کر عوام کو خوفزدہ کرنا چاہتے ہیں مگر وہ اپنی اس سازش میں کسی طور پر کامیاب نہیں ہوں گے عوام اہلسنت کو مزارات اولیا ء سے رشتہ جاری رہے گا دہشت گرد ختم ہو جائیں گے مگر مزارات اولیاء پر زائرین کی آمد کا سلسلہ تا قیامت جاری رہے گا درگاہ لعل شہباز قلندر ، شاہ احمد نورانی پر ہونے والے دہشت گردی کے واقعات نے ثابت کردیا ہے دہشت گردوں کاصوفی ازم سے کوئی تعلق نہیں ہے اسلام کے نام پر دہشت گردی پھیلانے والے غیر ملکی ایجنڈے پر اسلام کو بدنام کررہے ہیں دین اسلام امن و محبت کو دین ہے جس میں مذہبی انتہا پسندی کی کوئی گنجائش نہیں ہے ملک میں حالیہ دہشت گردی کے واقعات میں بیرونی ہاتھ ملوث ہیں دہشت گردی کے خلاف عوام اہلسنت پاک افواج کے شانہ بشانہ کھڑے ہیںاجلاس میں جنرل قمر جاوید باوجوہ سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ ملک میں دہشت گرد اور انکے سہولت کاروں کو انجام تک پہنچا یا جائے اور کالعدم دہشت گر د تنظیموں کے خلاف کریک ڈائون کیا جائے ۔

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں