شہباز تائی کوانڈو اکیڈمی کے زیر اہتمام 44ویں ہفت روزہ تائی کوانڈو چمپئن شپ کا انعقاد

پیر 3 فروری 2020 16:13

سکھر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 فروری2020ء) شہباز تائی کوانڈو اکیڈمی کے زیر اہتمام 44ویں ہفت روزہ تائی کوانڈو چمپئن شپ منعقد ہوا، چمپئن شپ کے آرگنائیرز چمپئن شپ ماسٹر عبدالرزاق راجپوت نے چمپئین شپ کا افتتاح کیا جبکہ ججز کے فرائض طالب علی شیخ اسامہ سیال سمیت ریفری میں انجام ،اہرام علی منگی نے ادا کئے چمپئین شپ میں کوچز عامر سمیجو،بلال سمیجو سمیت شائقین تائی کوانڈو دیگر آفیشلز نے شرکت کی چمپئن شپ میں کھلاڑیوں نے بہترین کھیل کا مظاہرہ پیش کیا اور آرگنائیزر چمپئین شپ ماسٹر عبدالرزاق راجپوت و دیگر مہمان گرامی سے انعامات وصول کئے،اس موقع پر ماسٹر عبدالرزاق راجپوت نے خطاب کرتے ہوئے اعلان کیا کے سکھر میں سکھر ڈویڑن تائی کوانڈو ایسوسی ایشن کے تعاون سے تائی کوانڈو گیمز میں حصہ لینے کیلئے بچوں کے بڑھتے ہوئے رحجان کے باعث یکم فروری تک دس فروری تک فری رجسٹریشن کیمپ لگایا جارہا ہے تاکہ بچے بنا کسی فیس ادائیگی کے کھیل میں حصہ لے سکے انہوں نے کہا کہ کھیلوں کے فروغ کیلئے ہم سب کو ملکر کوشش کرنا ہوگی تاکہ صحت مندانہ معاشرے کے قیام عمل میں لایا جاسکے ،نوجوان نسل صحت مند ہوگی تویہ ملک ترقی کی جانب گامزن ہو سکتا ہے ، انشاء اللہ اسلام آباد میں مارچ میں ہونیوالی انٹرنیشنل تائی کوانڈو چمپئین شپ میں سکھر کے کھلاڑی بھرپور حصہ لینگے اور سکھر کا نام روشن کرینگے۔

متعلقہ عنوان :

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں