سندھ گیمز 2024 ،18فروری سے شروع ہونگے ،سندھ بھر میں تیاریوں کا آغاز

ہفتہ 27 جنوری 2024 22:57

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 جنوری2024ء) سندھ گیمز 2024 ،18فروری سے شروع ہونگے ،سندھ بھر میں تیاریوں کا آغاز ہوگیا ،سکھر ریجن میں رواں ہفتے ٹرائلز ہونگے،سیکریٹرز سے ایونٹ کو کامیاب بنانے کیلئے رابطہ ،جلد میٹنگز کا انعقاد ہوگا ،ریجنل سیکریٹری اولمپک ایسوسی ایشن اسفند یار منگی تفصیلات کے مطابق سندھ اولمپک ایسوسی ایشن سکھر ریجن کے سیکریٹری اسفند یار منگی نے جاری کردہ بیان میں کہا ہیکہ محکمہ سندھ اسپورٹس کے تعاون و سندھ اولمپک ایسوسی ایشن کے زیر نگرانی سندھ گیمز 2024کا انعقاد 18فروری تا21 فروری کو کراچی اور حیدرآباد میں ہوگا جس میں 41سے زائد مختلف کھیلوں کے میل و فیمل ایونٹ ہونگے سندھ گیمز 2024میں سندھ کے مختلف ڈویڑن سے ہزاروں کی تعداد میں مختلف کھیلوں سے وابستہ میل و فیمل کھلاڑی حصہ لینگے جاری کردہ بیان میں انہوں نے کہا کہ سندھ گیمز 2024کو کامیاب بنانے کیلئے تیاریوں کا سلسلہ شروع ہوچکا ہے اور اس سلسلے میں اسپورٹس سے تعلق رکھنے والے صدور و سیکریٹرز کو آگاہ کردیا ہے کہ وہ سندھ گیمز میں حصہ لینے کیلئے اپنی اپنی ٹیموں کے جلد ہونے والیٹرائلز مراحل میں شامل کریں تاکہ انہیں بعد ازیں کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ اٹھانا پڑے انہوں نے کہا کے سکھر ریجن میں اگلے ہفتے ٹرائلز کا سلسلہ شروع کردیا جائیگا انہوں نے تمام کھلاڑیوں سے اپیل کی ہے کہ سندھ گیمز 2024میں حصہ لینے کیلئے جلد ہی اپنے متعلقہ ایونٹ کے صدر و سیکریٹری سے رابطہ کریں۔

متعلقہ عنوان :

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں