صوابی، چھوٹا لاہور میں نامعلوم افراد نے لاکھوں روپے مالیت کی بھیڑ بکریاں چوری کرلیں

جمعہ 16 اکتوبر 2020 17:00

صوابی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اکتوبر2020ء) چھوٹا لاہور میں نامعلوم افراد لاکھوں روپے مالیت کی بھیڑ بکریاں چوری کر کے فرار ہو گئے۔

(جاری ہے)

محمد جان سکنہ خرگی سوات نے تھانہ لاہور میں ایف آئی آر درج کراتے ہوئے بتایا کہ گذشتہ شب نامعلو م چور پاکستان ڈیپو چھوٹا لاہور میں واقع کھنڈر نما مکان سے 37راس بھیڑ اور 3عدد بکریاں چوری کر کے فرار ہو گئے۔ پولیس نے نامعلوم افراد کے خلاف ایف آئی آر درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔

صوابی میں شائع ہونے والی مزید خبریں