کمشنر مردان کا ادارہ بیت السلام للیتامی ٹرسٹ مرغز میں کمپیوٹر لیب کا افتتاح

منگل 14 مئی 2024 20:10

صوابی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 مئی2024ء)کمشنر مردان ڈویژن شوکت علی یوسفزئی نے ادارہ بیت السلام للیتامی ٹرسٹ (یتیم بچوں کامرکز)مرغز میں کمپیوٹر لیب کا افتتاح کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ڈپٹی کمشنر صوابی گوہر علی،ڈسٹرکٹ سوشل ویلفئیر آفیسر،اے سی صوابی تحصیل چیئرمین ٹوپی محمد رحیم خان جدون، تحصیل صوابی چیئرمین عطااللہ خان،حاجی غلام حیدر،فیض الحیات، سیارخان، عامر حیدر، فیصل خان،سلیم علی زئی ودیگر بھی موجود تھے۔

اس موقع پر کمشنر مردان ڈویژن شوکت علی یوسف زئی کا کہنا تھا کی یتیم بچوں کے لیے بنائے گئے کمپیوٹر لیب پر آج بہت خوشی ہوئی کیونکہ یہ یتیم بچوں کا ادارہ ہے اور یہاں ان یتیم اور بے سہارا بچوں کو دینی وعصری علوم دی جارہی ہیں آج کے دور میں کمپیوٹر لیب انتہائی ناگزیر ہے ۔

صوابی میں شائع ہونے والی مزید خبریں