مفروضوں پر بجٹ پیش کرنا عوام کی توہین ہے، امیر مقام

ایک دن کی سیاست کے لیے خیبر پختونخوا میں کھلواڑ کیا جا رہا ہے، وفاقی وزیر

ہفتہ 25 مئی 2024 14:46

صوابی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 مئی2024ء) وفاقی وزیر امیر مقام کے پی حکومت پر برس پڑے اور کہا ہے کہ خیبر پختونخوا حکومت عوامی مینڈیٹ کی توہین کر رہی ہے، مفروضوں پر بجٹ پیش کرنا عوام کی توہین ہے۔

(جاری ہے)

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے امیر مقام نے کہا کہ ایک دن کی سیاست کے لیے خیبر پختونخوا میں کھلواڑ کیا جا رہا ہے۔ امیر مقام نے کہا کہ کبھی کہتے ہیں اسلام آباد پر چڑھائی کریں گے، کبھی ڈیم بند کرنے اور گرڈ اسٹیشن پر قبضے کی بات کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ڈیم اور گرڈ اسٹیشن کسی کی ذاتی جاگیر نہیں ہے۔

صوابی میں شائع ہونے والی مزید خبریں