تھانہ کالو خان میں عوامی کھلی کچہری کا انعقاد ،علاقہ مشران،علما ، ڈی آر سی مشران ودیگر کی شرکت

بدھ 22 مئی 2024 23:21

صوابی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 مئی2024ء) تھانہ کالو خان میں ایس ایچ او کالوخان عبدالولی خان عوامی کھلی کچہری کا انعقاد کیا کھلی کچہری میں علاقہ مشران،علما کرام،ڈی آر سی مشران و ہر مکتب فکر کے اشخاص نے شرکت کی اس موقع پر ایس ایچ او تھانہ کا لوخان عبدالولی خان کا کہنا تھا کہ جرائم کی روک تھام ہم سب کا فرض ہے اور اس سلسلے میں عوام علاقہ نشاندھی کریں انہوں نے کہا کہ کہ تھانہ کالوخان کی حدود میں منشیات فروشوں،سود،انڈرپلے ،چوری چکاری اور ٹوپک ماری کرنے والے عناصر کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا اور اس سلسلے میں کسی کے ساتھ قسم کی رعایت نہیں ہوگا انہوں نے مزید کہا کہ جرام کی روک تھام ہم سب کا اولین فرض ہے انہوں نے مشران علاقہ سے بھی مطالبہ کیا کہ جرام جیسے ناسور کو جڑ سے اکھاڑنے میں پولیس کے ساتھ تعاون کریں اس موقع پر ممبران ڈی ار سی اور مشران عوام علاقہ نے ایس ایچ او تھانہ کالوخان کے ساتھ تعاون کرنے کایقین دلایا کھلی کچہری میں انچارج انوسٹی گیشن نمیرخان، محررتھانہ کالوخان ہمایون باباحیل بیٹ افسران شہزادخان۔

(جاری ہے)

نوازخان۔اسدزمان خان۔وسع اللہ خان۔مددمحررعارف خان انچارج ابابیل فورس زیادخان بھی موجود تھے۔

صوابی میں شائع ہونے والی مزید خبریں