صوابی، قام قلم کے زیراہتمام موسیقار فاروق استاد کے اعزاز میں تقریب کاانعقاد

جمعہ 26 جنوری 2018 11:34

صوابی، قام قلم کے زیراہتمام موسیقار فاروق استاد کے اعزاز میں تقریب کاانعقاد
صوابی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 جنوری2018ء) معروف موسیقار فاروق استاد کے اعزاز میں زیر صدارت حاجی گل زمین خان ایک تقریب قام قلم کے زیراہتمام حجرہ گل زمین شاہ میں صوابی کے انعقاد کیا گیا جس کے مہمان خصوصی اے آر انور تھے ،اس موقع پر فاروق استاد کو ان کی فنی خدمات کو سراہتے ہوئے قام قلم کی جانب سے ایوارڈ دیا گیا ،تقریب میں ضلع بھر کے شعراء ،سیاسی کارکنان اور ہر مکاتب فکر کے لوگوں نے شرکت کی ، جہان بہادر مانیروال ،تصور مانیروال صدر قام قلم ،قیصر مانیروال ،روزآمین خان ،فضل وہاب ،ربنواز ،اے آر انور اور حاجی گل زمین شاہ نے فاروق استاد کی زندگی اور فنی خدمات پر تفصیلی بات کی جبکہ تقریب میں طارق مشال ،طارق شاہ ،عبداللہ ،ملک امان،حاجی حکیم خان ،فضل داد ،عثمان شیر ،حیدرزمان ،علی زرمان ،لعل بہادر ،ذاکر یوسفزئی ،سردار علی اور دیگر نے بھی شرکت کی ۔

صوابی میں شائع ہونے والی مزید خبریں