ڈی پی او صوابی نے پودا لگا کر شجر کاری مہم کا آغازکردیا

شجر کاری سے ماحولیاتی آلودگی کم کرنے ،ماحول کو بہتر کرنے میں مدد ملے گی، ہارون رشید خان

منگل 30 اپریل 2024 22:45

صوابی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 اپریل2024ء) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر صوابی ہارون رشید خان نے ڈی پی او آفس صوابی میں پودا لگا کر شجر کاری مہم کا آغاز کیا اس موقع پر ڈی پی او صوابی کا کہنا تھا کہ شجر کاری سے ماحولیاتی آلودگی کو کم کرنے اور ماحول کو بہتر کرنے میں مدد ملے گی۔

(جاری ہے)

درخت ہماری ضرورت ہیں اور شجر کاری مہم وقت کی پکار تھی جس پر عمل درآمد ایک احسن اقدام ہے اور صوابی، پولیس ایسی تمام سرگرمیوں کی بھر پور حمایت کرتی ہے اور ان میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا جائے گا۔

ڈی پی او صوابی نے تمام تھانوں کے ایس ایچ اوز سے کہا کہ وہ اپنے علاقوں میں لوگوں سے مل کر زیادہ سے زیادہ پودے لگائیں اور گرین پاکستان میں اپنا کردار ادا کریں، تاکہ موسم اچھا اور ماحول صاف رہ سکے۔ لوگوں کو اکسیجن بھی مل سکے اور بیماریوں کا خاتمہ ہو جائے۔

متعلقہ عنوان :

صوابی میں شائع ہونے والی مزید خبریں