صوابی ،پولیس کی کارروائی موٹر سائیکلیں چوری کرنیوالا دو رکنی گینگ گرفتار،قبضہ سے 27 موٹر سائیکل،منشیات ،اسلحہ برآمد

بدھ 1 مئی 2024 22:49

صوابی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 مئی2024ء) صوابی پولیس نے ضلع بھر سے موٹر سائیکلیں چوری کرنیوالے دو رکنی گینگ کو بے نقاب کرکے قبضہ سے چوری شدہ 27 موٹر سائیکلز،منشیات اور اسلحہ برآمد کر لیا۔ ڈی پی او آفس سے جاری پریس ریلیز کے مطابق تھانہ صوابی کے حدود آئے روز موٹرسائیکل چوری کے واردات کی شکایات و رپورٹ پر ایس پی انوسٹی گیشن خان خیل خان کے سربراہی میں ڈی ایس پی صوابی سٹی جواد خان کی قیادت میں ایس ایچ او صوابی شہزاد خان ، ہمراہ پولیس ٹیم تفتیشی آفیسر گل شیر خان، انچارج ڈی ایس بی اے ایس ائی عامر علی، اے ایس آئی جہانگیر خان نے سائنسی خطوط اور پیشہ ورانہ طریقہ کار کو اپناتے ہوئے اصل ملزمان تک رسائی حاصل کرکے ٹریس کیا دوران کامیاب چھاپہ زنی ملزمان عابد اللہ ولد شیر محمد ساکن جلسء اور واحد خان ولد سپاہی خان ساکن جلسء گرفتار کرلیے جس کی مزید معلومات ہو کر معلوم ہوا کہ ملزمان بالا موٹر سائیکل چوری ودیگر ہر قسم کی جرائم کی ارتکاب سے منہ نہیں موڑتے ہیں۔

(جاری ہے)

دوران تفتیش ملزمان سے لاکھوں مالیت کے 27 عدد مختلف ماڈلز کے موٹرسائیکلز،3309 گرام چرس،409 گرام آئس اور 01 عدد کلاشنکوف سمیت برآمد کیے گئے۔مذکورہ شاطر ملزمان نے تھانہ صوابی کے حدود ضلعی ہسپتال،واپڈادفتر،نادرا دفتر ، سکولوں اور گھروں کے سامنے سے کھڑی موٹرسائیکل چوری کرتے تھے،جبکہ منشیات فروشی کے دھندے بھی چلاتے تھے۔ ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے تحقیقات جاری ہے، مزید انکشافات کی توقع ہے۔ڈی ایس پی صوابی جواد خان کا کہنا ہے کہ موٹر سائیکل چور متحرک گینگز کے خلاف کارروائیوں کا سلسلہ جاری رہے گا۔

صوابی میں شائع ہونے والی مزید خبریں