صوابی، سین خیل مانیری بالا میں پرانی دشمنی پر فائرنگ ،ایک شخص جاں بحق

بدھ 1 مئی 2024 22:49

صوابی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 مئی2024ء) سین خیل مانیری بالا میں پرانی دشمنی کی بنا پر فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہو گیا۔ بیوہ ہارون الرشید نے تھانہ صوابی میں ایف آئی آر درج کراتے ہوئے بتایا کہ وہ اپنے شوہر ہارون الرشید اور پسر خباب خان جو کہ ماموں کے گھر رہائش پذیر تھے ماموں کے گھر سے نکل کر گھر کی صاف صفائی کے لیے آرریے تھے جب راستے میں ہم گھر کے قریب پہنچے تو تاک میں بیٹھے رشتہ داروں طاس خان ۔

(جاری ہے)

گل نواس اور شاہ نواز خان نے فائرنگ شروع کردی جس کے نتیجے میں ان کا شوہر ہارون الرشید گولی لگنے سے جاں بحق جبکہ ہم بال بال بچ گئے وجہ عناد پرانی دشمنی بیان کی گئی ہے پولیس نے ایف آئی آر درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔

صوابی میں شائع ہونے والی مزید خبریں