سوات ،اوپن یونیورسٹی کے امتحانی مراکز کے حدود میں غیر متعلقہ افراد کے داخلہ پر پابندی

جمعہ 26 فروری 2021 23:02

سوات (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 فروری2021ء) ضلع سوات میں امتحانی مراکز کے حدود میں غیر متعلقہ افراد کے داخلہ پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔ اس حوالے سے پورے ضلع میں دفعہ 144 نافذ کردیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ جنید خان کی جانب سے جاری حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ خلاف ورزی کی صورت میں سیکشن 188 پی پی سی کے تحت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ دفعہ 144 یکم مارچ 2021 سے 12 اپریل 2021 کے دوران علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کی جانب سے پرچوں کے لئے مقرر کردہ دنوں میں نافذ العمل رہے گا

متعلقہ عنوان :

سوات میں شائع ہونے والی مزید خبریں