سوات‘ مینگورہ میں فوڈکنٹرولر کے چھاپے‘ ناقص صفائی پر متعدد دکانداروں کو جرمانہ

منگل 16 مارچ 2021 12:00

سوات (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 مارچ2021ء) اسسٹنٹ فوڈ کنٹرولر مینگورہ سوات ریاض خان نے فوڈ انسپکٹر سالار خان کے ہمراہ مختلف علاقوں میں کارروائی کرتے ہوئے متعدد دکانوں کو ناقص صفائی اور مہنگے داموں اشیاء فروخت کرنے پر جرمانہ کیا‘ اسسٹنٹ فوڈ کنٹرولر ریاض خان اور فوڈ انسپکٹر سالار خان نے مختلف علاقوں مانیار‘ غالیگے‘ بریکوٹ‘ امانکوٹ‘ رحیم آباد‘ بلوگرام‘ تندوڈاگ میں اشیائے خوردونوش کی چیکنگ کی‘اس موقع پر امانکوٹ میں قصائی کو 370کے بجائے 500روپے فی کلوگوشت فروخت کرنے پر جرمانہ کیاجبکہ دوست محمدخان‘ وسیم حسین قصائی‘محمدعباس مرغ فروش‘ محمداسلام نانبائی‘محمدزمان کباب فروش‘ مطیع اللہ کریانہ تندوڈاگ‘ عبداللہ سپرسٹور مانیار‘ گل رحمان دودھ فروش امانکوٹ اور فضل خالق کریانہ سٹور تندوڈاگ کوزائد نرخ وصول کرنے‘ایکسپائراشیاء فروخت کرنے پر چالان کیا‘ اسسٹنٹ فوڈ کنٹرولر ریاض خان نے دکانداروں کو خبردار کیاکہ وہ حکومتی نرخ کے مطابق اشیاء کی فروخت یقینی بنائیں بصورت دیگر ان کیساتھ کسی قسم کی رعایت نہیں برتی جائیگی۔

متعلقہ عنوان :

سوات میں شائع ہونے والی مزید خبریں