سوات،بوڈیگرام میں چاقو اور لاٹھی کے وارسے باپ بیٹا زخمی ہوگئے

ہفتہ 29 جنوری 2022 13:54

سوات(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 جنوری2022ء) سوات کے علاقے بوڈیگرام میں چاقو اور لاٹھی کے وارسے باپ بیٹا زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق واقعہ بوڈیگرام میں نماز جمعہ کے بعد پیش آیا جہاں پر ملزم عارف نے بھائی کاشف اور عالم خان کے ہمراہ مبینہ طور پر چاقو اور لاٹھی کے وار سے فواد ولد بخت جمال کو زخمی کردیا اس دوران اس کا باپ آیا تو اسے بھی وار کرکے شدید زخمی کردیا گیازخمیوں کو فوری طبی امداد کے لئے اسپتال منتقل کردیا گیا ،وجہ عدوات پوانی دل بدی بتائی جاتی ہے ،مٹہ پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزمان کو گرفتا رکرلیا ۔

متعلقہ عنوان :

سوات میں شائع ہونے والی مزید خبریں