سوات، مسجد میں نمازی کے قتل میں نامزد 3ملزمان گرفتا ر

پیر 22 اپریل 2024 19:55

سوات(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 اپریل2024ء) سوات کے علاقے شیر آباد تختہ بند کی مسجد میں قتل ہونے والے نمازی کے قتل میں نامزد 3ملزمان کو گرفتا رکرلیا گیا ۔مقتول سابق پولیس اہلکار کو نعمت اللہ پرانی دشمنی کی بناپر فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا تھا ۔

(جاری ہے)

ایس ایچ اوتھانہ رحیم آباد حبیب سیدخان کے مطابق گزشتہ روز سابق پولیس اہلکارنعمت اللہ کو نماز ظہر کے دوران ہی فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا تھا جس پر پولیس نے مقتول کے بھائی شیر عالم کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا تھا ۔

پولیس نے سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے واردات میں استعمال ہونے والی کار کاسراغ لگاکر قتل میں ملوث تین ملزمان سید اورمحمدرشید پسران شیرزادہ اور محمدزبیر ولدشہزادہ ساکنان بلوگرام تک رسائی حاصل کی اورتینوں کو گرفتار کرلیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :

سوات میں شائع ہونے والی مزید خبریں