سوات، ضلعی ایجوکیشن سٹیئرنگ کمیٹی کا اجلاس ،محکمہ تعلیم کی کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لیا گیا

جمعرات 25 اپریل 2024 19:25

سوات(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 اپریل2024ء) ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سوات فنانس اینڈ پلاننگ عبد الطیف کی زیر صدارت ضلعی ایجوکیشن سٹیئرنگ کمیٹی کا اجلاس ڈپٹی کمشنر کانفرنس روم میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر ایجوکیشن، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر مردانہ اور زنانہ اور دیگر آفسران نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

اجلاس میں محکمہ تعلیم کی کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

اس موقع پر انہوں نے ہدایت کی کہ محکمہ تعلیم اور ایجوکیشن مانیٹرنگ اتھارٹی ضلع بھر کے تمام سکولوں میں معیاری تعلیم کے لیے بہترمانیٹرنگ کویقینی بنائیں۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرنے محکمہ ابتدائی وثانوی تعلیم کی خدمات اور کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ معیاری تعلیم فراہم کرنا اولین ترجیحات میں شامل ہے۔

متعلقہ عنوان :

سوات میں شائع ہونے والی مزید خبریں