ایس پی ٹریفک سوات کا ٹریفک نظام کا جائزہ لینے کیلئے فضاگٹ روڈ کا دورہ

ٹریفک کی بلا تعطل روانی جاری رکھنے ،عوام کو ٹریفک جام سے درپیش مسائل سے محفوظ رکھنے کی ہدایت

جمعرات 25 اپریل 2024 19:25

سوات(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 اپریل2024ء) ایس پی ٹریفک سوات حبیب اللہ خان نے ٹریفک نظام کا جائزہ لینے کیلئے فضاگٹ روڈ کا دورہ کیا جہاں انہوں نے ٹریفک اہلکاروں کو ٹریفک نظام کو بحال رکھنے، ٹریفک کی بلا تعطل روانی کو جاری رکھنے اور عوام کو ٹریفک جام کی وجہ سے درپیش مسائل سے محفوظ رکھنے کی ہدایت کی۔

(جاری ہے)

انہوں نے فضاگٹ روڈ پر پائپ لائن کا کام کرنے والے ٹھیکدار سے ملاقات کی جہاں انہوں نے ٹریفک جام کے مسائل کے حل کیلئے جاری پائپ لائن کام کو دن کے بجائے رات کو کرنے کے بارے تفصیلی بات چیت کی۔ایس پی ٹریفک سوات نے ڈرائیورز کو تحمل سے کام لینے اور ڈبل لائن بنانے سے گریز کرنے کی اپیل کی۔

متعلقہ عنوان :

سوات میں شائع ہونے والی مزید خبریں