ایگزیکٹیو انجینئر محکمہ ایریگیشن سوات ون بختیار خان کی مدت ملازمت پوری،سبکدوش

الواداعی تقریب کا انعقاد، دفتری حملے نے خدمات کو خراج تحسین پیش کیا

منگل 30 اپریل 2024 22:45

سوات(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 اپریل2024ء) ایگزیکٹیو انجینئر محکمہ ایریگیشن سوات ون بختیار خان مدت ملازمت پورے کرتے ہوئے سبکدوش ہوگئے ۔ اس موقع پر ان کے اعزاز میں الوداعی تقریب کا انعقاد کیا گیا ۔جس میں ایس ای ایریگیشن سوات محسن ملک،اکانونٹنٹ شفیق خان،ایس ڈی اوز اور دفتری عملہ نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

جنہوں نے بختیاد خان کی خدمات کوخراج تحسین پیش کیا ۔ایس ای سوات سرکل وسیم ملک نے کہا کہ ایکسئن بختیار خان کی طرح ہم سب کو عوام کی خدمت کرنا ہوگی۔سبکدوش ہونے والے ایکسئن بختیار خان کا کہنا تھا کہ محکمہ کی جانب سے مجھے جو عزت دی گئی ہے میں اس پر مشکور ہوںبعدازاں ان کو تحائف دیکر پورے اعزاز کے ساتھ رخصت کردیا گیا ۔

متعلقہ عنوان :

سوات میں شائع ہونے والی مزید خبریں