سوات ،مینگورہ بائی پاس پر رقم کے لین دین تنازع پر فائرنگ ،بارگین سنٹر کا ملازم جاں بحق

ہفتہ 18 مئی 2024 21:15

سوات (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 مئی2024ء) سوات میں مینگورہ بائی پاس پر بارگین کے اندررقم کے لین دین کے تنازع پر فائرنگ سے بارگین سنٹر کا ملازم جاں بحق ہوگیا جبکہ گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا ۔ پولیس رپورٹ کے مطابق مقتول انعام اللہ کے والدعالم شیر سکنہ شانگلہ ٹاپ نے پولیس کوبتایا کہ وہ کارہیب سنٹر میں چوکیدار جبکہ اس کا بیٹا انعام اللہ خانساماں تھا ۔

(جاری ہے)

گزشتہ رات بلقیاس سکنہ گوگدرہ نے بارگین مالک ایازعلی سکنہ مینگورہ سے کہاکہ چند لمحے میں اس کے دوست آکر رقم لائیں گے اس دوران گاڑیوں میںسوار خان مست اورزاہد عرف ناظم ساکنان پشاور نے دیگر افراد کے ہمراہ بارگین میں گھس کر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں میرا بیٹابیس سالہ انعام اللہ جاں بحق ہوگیا جبکہ دیگر افراد بال بال بچ گئے فائرنگ سے گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا ۔ ملزمان جائے واردات کے بعد فرار ہوگئے پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے۔

سوات میں شائع ہونے والی مزید خبریں