سوات ،ڈپٹی کمشنر کی ہدایت پربارشوں کے بعد ضلع بھر میں ندی نالوں، گلیوں ،سڑکوں کی صفائی کا کام شروع

منگل 30 اپریل 2024 22:46

سوات(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 اپریل2024ء) ڈپٹی کمشنر سوات کی ہدایت پرحالیہ شدید بارشوں کے بعد ضلع بھر میں ندی نالوں، گلیوں اور سڑکوں کی صفائی کا کام شروع کردیا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

اس سلسلے میں اسسٹنٹ کمشنر بابوزئی محمد جواد آصف نے گل کدہ، سیدو شریف، رحیم آباد اور منگورہ کے دیگر مقامات کا دورہ کیا جہاں پر ڈبلیو ایس ایس سی، ٹی ایم اے اور دیگر متعلقہ اداروں کا عملہ صفائی مہم میں مصروف تھا۔انہوں نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حالیہ موسلادھار بارشوں کے باعث مینگورہ اور گردونواح کے بہت سے مقامات پر ندی، نالیوں اور گلیوں میں کچرا جمع ہوچکا ہے جس کو صاف کرنے کے لیے متعلقہ اداروں کو ہدایات جاری کردی گئی ہیں اور صفائی کا کام زور و شور سے جاری ہے۔

متعلقہ عنوان :

سوات میں شائع ہونے والی مزید خبریں