ڈی پی او سوات کا پولیس تھانوں کالام اور اتروڑ کااچانک دورہ ،ریکارڈچیک کیا

محرر سٹاف کو تمام ریکارڈ کی بروقت تکمیل ،کوت کی حفاطت یقینی بنانے کی ہدایت

جمعرات 16 مئی 2024 20:45

سوات(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 مئی2024ء) ڈی پی او سوات ڈاکٹر زاہد اللہ نے دورافتادہ علاقوں میں واقع پولیس تھانوں کالام اور اتروڑ کااچانک دورہ کیا، جہاں انہوں نے تھانوں اور چوکیات کا ریکارڈچیک کیا انہوں نے محرر سٹاف کو تمام ریکارڈ کی بروقت تکمیل کرنے اورکوت کی حفاطت یقینی بنانے کی ہدایت کی۔

(جاری ہے)

ڈی پی او سوات نے دوران ڈیوٹی پولیس افسران سے بھی ملاقاتیںکیں اور انہیں جرائم پیشہ افراد کی سرکوبی کیلئے مؤثر کاروائیاں کرنے کے احکامات جاری کئے ۔

انہوں نے اس موقع پر زیر تعمیر مٹلتان ہائیڈرل پاور پراجیکٹ کا سیکورٹی آڈیٹ بھی کیا جہاں انہوں نے پاور ہاوس کے مین گیٹ پر موجود سیکورٹی اہلکاروں کو حفاظتی اقدامات کے بارے میں ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ غیر متعلقہ اشخاص کو پاور ہاوس کے اندر جانے کی ہر گز اجازت نہ دیں ۔

متعلقہ عنوان :

سوات میں شائع ہونے والی مزید خبریں