سوات ،پانساٹ شور میں 18 سالہ نوجوان کوفائرنگ کرکے قتل کردیا گیا

جمعہ 24 مئی 2024 20:55

سوات(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 مئی2024ء) سوات کی تحصیل مٹہ کے علاقے پانساٹ شور میں 18 سالہ نوجوان کوفائرنگ کرکے قتل کردیا گیا ہے جس کی لاش گھر کے قریب باغ سے ملی ہے۔

(جاری ہے)

ایس ایچ او تھانہ چپریال محمدایاز کے مطابق مقتول عبداللہ ولدمحمددیدار گھر سے دو روز قبل نکلا تھا اور واپس نہیں آیا جس کی لاش جمعہ کی صبح گھر ہے قریب باغ سے ملی ہے۔نوجوان کو نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے قتل کردیا ہے۔پولیس نے نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔

سوات میں شائع ہونے والی مزید خبریں