ٹنڈو محمد خان : تیز رفتاری کے باعث گاڑی الٹ گئی ،23سالہ نوجوان جاں بحق ،4زخمی

ہفتہ 12 جنوری 2019 16:59

ٹنڈومحمدخان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 جنوری2019ء) ٹنڈومحمدخان روڈ پر سیری کے قریب کار میں سوار ٹنڈومحمدخان کے رہائشی جو شادی کی تقریب سے واپس گھر آ رہے تھے کہ کار کا ٹائر برسٹ ہونے کے باعث الٹ گئی، جس کے نتیجے میں پانچ افراد 23 سالہ عاقب ولد اکبر عرف ضمیر میمن موقع پر ہی جاںبحق ہو گیا، جبکہ چار افراد حاجی رند، عبید میمن، ارسلان میمن، اور اہمر مہر شدید زخمی ہوئے ، لاش اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں پر ضروری کارروائی کے بعد لاش ورثاء کے حوالے کر دی گئی، جبکہ زخمیوں میں سے دو افراد کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے، دوسر ی جانب عاقب میمن کی نمازہ جنازہ ٹنڈومحمدخان میں اد ا کی گئی، جس میں عزیز واقارب سمیت معززین شہر نے بڑی تعداد میں شرکت کی، مرحوم کو سینکڑوں سوگواروں کی موجودگی میں مولوشاہ قبرستان میں سپرد خاک کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :

ٹنڈو محمد خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں