ٹنڈومحمدخان ،محنت کشوں کے عالمی دن پر پیپلز لیبر بیورو سمیت دیگر یونینز کی جانب سے الگ الگ ریلیاں

بدھ 1 مئی 2024 18:34

ٹنڈومحمدخان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 مئی2024ء) ملک بھر کی طرح ٹنڈومحمدخان میں بھی شکاگو کے محنت کشوں کے اظہار یکجہتی کیلئے پیپلز لیبر بیورو ، محنت کش پلیدار یونین، میونسپل کمیٹی یونین سمیت دیگر محنت کش تنظیموں کی جانب سے الگ الگ ریلیاں نکالی گئیں، اور ضلع بھر کے مختلف علاقوں میں تقریبات منعقد ہوئیں، اس موقع پر عبدالحکیم دستی، شیراز، حاجن، فیروز سمیت دیگر نے شکاگو کے محنت کشوں کے واقعات بیان کیے، ان کا کہنا تھا کہ محبت کش خود کو تنہا نا سمجھیں، مشکل کے بعد خوشحالی آتی ہے، ہمیں مل جل کر کر ملک و قوم کی ترقی کے لئے کام کرنا ہوگا۔

ٹنڈو محمد خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں