ضلع بھر کی تمام غیر فعال سرکاری ڈسپنسریز کو عوام کے لیے استعمال کے قابل بنایا جائے گا، ڈپٹی کمشنر

بدھ 24 اپریل 2024 19:20

ٹنڈومحمدخان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 اپریل2024ء) ڈپٹی کمشنر ٹنڈومحمدخان دھرمو باوانی نے کہا کہ ضلع بھر کی تمام غیر فعال سرکاری ڈسپنسریز کو عوام کے لیے استعمال کے قابل بنایا جائے گا۔

(جاری ہے)

یہ بات انہوں نے ڈسٹرکٹ ٹنڈومحمدخان کے مختلف علاقوں میں صحت مراکز کے دورے کے دوران کہی، ڈپٹی کمشنر دھرمو باوانی نے ڈسٹرکٹ ٹنڈومحمدخان کے علاقوں ستر موری، گاؤں بخشن خاصخیلی، گاؤں مانک واہ، گاؤں حاجی انور خاصخیلی سمیت بوائز پرائمری اسکول لاکھاٹ اور گاؤں سلیم نظامانی میں قائم سرکاری ڈسپنسریز کا دورہ کیا اور غیر فعال ڈسپنسریز کی معلومات حاصل کیں، انتظامیہ نے ڈپٹی کمشنر کو بتایا کہ حکومت کی جانب سے مزکورہ ڈسپنسریز ایس این اے بجٹ کے عدم دستیابی کے باعث غیر فعال ہیں، جس کے متعلق حکام بالا کو متعدد بار تحریری طور پر آگاہ کیا ہے، اس موقع پر ڈپٹی کمشنر دھرمو باوانی نے کہا کہ تعلیم و اچھی صحت کی فراہمی معاشرے کے ہر فرد کا بنیادی حق ہے میری یہ اولین کوشش ہے کہ عوام کو مزکورہ سہولیات کی فراہمی سو فیصد ممکن بنایا جائے، انہوں نے مزید کہا کہ تمام جلد ان مسائل کو حل کرلیے جائیں گے، انہوں نے کہا کہ گورنمینٹ ڈسپنسری ستر موری کی عمارت کی مرمت کے لیے محکمہ او جی ڈی سی ایل کو بھی لکھا جائے گا مزکورہ عمارت کی مرمت کے بعد عوام کے لیے فعال بنائی جائے گی بیسک ہیلتھ سینٹر حاجی غلام محمد جت میں ایمبولینس اور ڈاکٹرز کی کمی پر ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل اسٹاف کی کمی والے صحت کے مراکز میں کوویڈ 19 کے دوران بھرتی ہونے والے ڈاکٹرز ٹرانسفر کر دیئے جائیں گے جبکہ ایک خط محکمہ صحت میں خالی اسامیاں پر فوری بھرتی کے حوالے سے لکھا جائے گا، عوام کو سو فیصد سہولیات کی فراہمی کے لئے ہر وقت تیار ہیں۔

متعلقہ عنوان :

ٹنڈو محمد خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں