سسرال والوں نے مجھے گھر سے نکال کر میرے گھر پر قبضہ کرلیا ہے،انصاف فراہم کیا جائے ،خاتون کی اپیل

ہفتہ 18 مئی 2024 18:15

ٹنڈو محمد خان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 مئی2024ء) ٹنڈو محمد خان کے گاں سانوں لونڈ کی رہائشی خاتون مسمات آمنت نے اپنے دو معصوم بچوں کے ہمراہ پریس کلب پہنچ کر اپنے رشتے داروں کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا اور سخت نعرے بازی کی اس موقع پر خاتون مسمات آمنت نے صحافیوں کو بتایا کہ میرا شوہر کراچی میں کام کرتا ہے اور کئی کئی ماہ بعد گاؤں آتا ہے ۔

(جاری ہے)

میں بہت غریب ہوں ۔ میرے سسرال والوں نے مجھے گھر سے نکال کر میرے گھر پر قبضہ کرلیا ہے ۔ جس کے باعث میں دربدر کی زندگی گزار رہی ہوں ۔ میرے سسرال والے مجھے جان سے مارنے کی دھمکیاں دے رہے ہیں ۔ پولیس کو درخواست دی ہے لیکن پولیس میرے سسرال والوں کے خلاف کاروائی کرنے کو تیار نہیں ہے ۔ متاثرہ خاتون نے ایس ایس پی ٹنڈو محمد خان سے اپیل کی ہے کہ مجھے انصاف و تحفظ فراہم کیا جائے

متعلقہ عنوان :

ٹنڈو محمد خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں