تھرپارکرمیں پاکستان آرمی کا فری میڈیکل کیمپ ، متعدد افراد کا چیک اپ1363مریضوں کا مفت علاج، ادویات بھی دی گئیں

منگل 14 مئی 2024 16:04

تھرپارکر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 مئی2024ء) تھرپارکرمیں پاک فوج کی جانب سیفری میڈیکل کیمپ کا انعقادکیا گیا،ڈیڑھ ہزار کے قریب لوگوں کو مفت طبی سہولیات فراہم کی گئیں۔

(جاری ہے)

رائے چندہائرسیکنڈری اسکول چیلہارمیں لگائے گئے کیمپ سے تھرپارکر اور اس کے نواحی دیہات کے باسی مستفید ہوئے،کیمپ میں مختلف لیبارٹری ٹیسٹوں کیساتھ مریضوں کے آپریشن بھی کیے گئے۔ڈاکٹرزاور پیرا میڈیکل اسٹاف نے ملیریا،شوگر،بلڈپریشر اوردیگر امراض میں مبتلا لوگوں کاعلاج کیا،مفت ادویات بھی فراہم کی گئیں، اہل علاقہ نے اس اقدام پرپاک فوج کا دل سے شکریہ ادا کیا۔

متعلقہ عنوان :

تھرپارکر میں شائع ہونے والی مزید خبریں