معروف گلوکارہ مہنا زبیگم کی چھٹی برسی(آج)ہفتہ کو منائی جائے گی

جمعہ 18 جنوری 2019 16:00

ٹھٹھہ صادق آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 جنوری2019ء) معروف گلوکارہ مہنا زبیگم کی چھٹی برسی(آج)ہفتہ کو منائی جائے گی ۔اپنی آواز سے لاکھوں دلوں پر حکمرانی کرنے والی مہناز بیگم1958ء میں پید اہوئیں انہوں نے اپنے فنی کیرئیر کا آغاز1970ء کی دہائی میں ریڈیو پاکستان سے کیاانہوں نے ریڈیو اور ٹیلی ویژن پرمختلف قسم کے گیت گائے مہناز بیگم کوغزل،ٹھمری،دادر،نوحہ اور مرثیہ پڑھنے میں ایک خاص مہارت حاصل تھی ان کی شہرت ریڈیو اور ٹی وی سے نکل کر فلم انڈسٹری تک پھیل گئی مہناز نے مختلف فلموں کیلئے سینکڑوںگیت گائے ۔

(جاری ہے)

مہناز کا شمار ناہید اختر،ترنم ناز اور رونا لیلیٰ جیسی صف اوّل کی گلوکارائوں میں ہوتا تھا۔گلوکارہ مہناز نے دس برسوں میں 10 سے زائد فلمی و غیر فلمی ایوارڈز حاصل کیے جو کہ ایک اعزاز ہے وہ19جنوری2013ء کو انتقال کر گئی تھیں انہیں کراچی میں سپردخاک کیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

ٹھٹھہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں