یوم یکجہتی کشمیر 5فروری منگل کومنایا جائے گا اس روز ملک بھر میں عام تعطیل ہو گی

جمعہ 1 فروری 2019 18:26

ٹھٹھہ صادق آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 فروری2019ء) یوم یکجہتی کشمیر 5فروری منگل کومنایا جائے گا اس روز ملک بھر میں عام تعطیل ہو گی۔

(جاری ہے)

کشمیر ڈے کے موقع پرٹھٹھہ صادق آباد سمیت ملک بھر میں مختلف سرکاری و غیر سرکاری اور مذہبی تنظیموں کی جانب سے کشمیری مسلمانوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کیلئے جلسے جلوس اور ریلیاں نکالی جائیں گی اور بھارتی مظالم کے خلاف احتجاجی مظاہرے کیے جائیں گے جبکہ انسانی ہاتھوں کی زنجیر بھی بنائی جائے گی اورکشمیر کی آزادی اور امت مسلمہ کی سلامتی کیلئے خصوصی دعائیں مانگی جائیں گی یوم کشمیر کے حوالے سے اخبارات خصوصی ایڈیشن شائع کریں گے جبکہ ٹی وی چینلزسے بھی خصوصی پروگرام نشر کیے جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :

ٹھٹھہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں