ٹھٹھہ ، سڑک کنارے کھدائی کے دوران پولیس نے چھپایا گیااسلحہ، دستی بم اور ڈیٹونیٹر برآمد کرلئے

جمعرات 6 فروری 2020 12:58

ٹھٹھہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 فروری2020ء) ٹھٹھہ میں سڑک کنارے کھدائی کے دوران پولیس نے چھپایا گیا اسلحہ، دستی بم اور ڈیٹونیٹر برآمد کرلئے۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق ساکرو میں خفیہ اطلاع پر سڑک کنارے کھدائی کی گئی تو اس میں سے اسلحہ کا بڑا ذخیرہ نکل آیا، اسلحے میں 2 دستی بم، ڈیٹونیٹر، ڈیٹونیٹر وائر، 7ایس ایم جیز،2پستول ، میگزین اور ڈرمز برآمد کیے گئے ہیں۔پولیس کی جانب پتہ چلایا جارہا ہے کہ اسلحہ چھپانے والے ملزمان کون ہیں اور کس مقصد کے لئے انہوں نے ملزمان نے یہ اسلحہ چھپایا اس بارے میں کھوج لگایا جارہا ہے۔

متعلقہ عنوان :

ٹھٹھہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں