ٹھٹھہ،مکلی کے قریب ٹرک ہائی روف سے ٹکراگیا ،تین افرادجاں بحق ، 4زخمی ہوگئے

جمعہ 21 فروری 2020 16:51

ٹھٹھہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 فروری2020ء) ٹھٹھہ میں مکلی کے قریب ٹرک ہائی روف سے ٹکراگیا جس کے نتیجے میں کراچی سے تعلق رکھنے والے ایک ہی خاندان کے تین افرادجاں بحق جبکہ 4زخمی ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ رات ٹھٹھہ کے قریب مکلی بائی پاس پر مرغیوں سے بھرا ٹرک ہائی روف سے ٹکرا گیا ۔ حادثے کے نتیجے میں موقع پر ایک ہی خاندان کے 3 افرادجاں بحق جبکہ4 افراد زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

ریسکوحکام نے موقع پر پہنچ کر زخمی ہونے والے چاروں افراد کو طبی امداد کے لیے سول ہسپتال ٹھٹھہ منتقل کر دیا ۔ریسکیو حکام کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں ایک بچہ ، خاتون اورمرد شامل ہے جن کی شناخت حمزہ،اسمااور 4سالہ مومن کے نام سے ہوئی ہے جبکہ زخمیوں میں عامر ، فیصل ، راشد ، میر محمد شامل ہیں۔زخمی ہونے والے دو افراد کی حالت تشویش ناک بتائی جا رہی ہے۔جاں بحق اور زخمی ہونے والوں کا تعلق کراچی کے علاقے کھارادر سے ہے۔

متعلقہ عنوان :

ٹھٹھہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں