ٹھٹھہ، کار سے خاتون اور مرد کی لاشیں برآمد، دونوں نے کچھ عرصہ قبل پسند کی شادی کی تھی

بدھ 1 جولائی 2020 16:06

ٹھٹھہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 جولائی2020ء) سندھ کے شہر ٹھٹھہ میں گورنمنٹ بوائز ہائی اسکول کے قریب ایک کار سے خاتون اور مرد کی لاشیں ملی ہیں۔ٹھٹھہ پولیس کے مطابق کار سے ملنے والی دونوں لاشوں کو تشدد کے بعد سر میں گولیاں مار کر قتل کیا گیا ہے ، مقتول کی شناخت اللہ ڈنو پلیجو کے نام سے ہوئی ہے جو کہ سجاول کے علاقے لائق پور کا رہائشی ہے۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق گورنمنٹ بوائز ہائی اسکول کے قریب ملنے والی مقتولہ کی شناخت بھی کر لی گئی ہے ، مقتولہ کی شناخت گل ضمیراں کے نام سے ہوئی ہے، خاتون نے کچھ عرصہ قبل اللہ ڈنو پلیچو سے پسند کی شادی کی تھی۔پولیس کے مطابق دونوں لاشوں کو سول اسپتال ٹھٹھہ میں منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ مزیدتفتیش جاری ہے ۔پولیس کے مطابق مقتولہ کے اہل خانہ نے گزشتہ رات دونوں کو دعوت پر بلایا تھا، مقتولہ کے بھائی کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

ٹھٹھہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں